بارشیں ہی بارشیں، شہری ہو جائیں تیار، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پنجاب کے علاقوں

جہلم، گوجرخان، راولپنڈی، مندرہ اور چکوال سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جبکہ مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مظفر آباد، باغ، کوٹلی، میرپور سمیت دیگر اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر سمیت میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے، پاک افغان سرحد کے پہاڑی علاقوں شاہی، بن شاہی اور اسبنڑ ویلی میں بھی برف باری کا امکان ہے تاہم سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا۔گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے علاقے دیرمیں 18 ملی میٹر، کالام میں 13 ملی میٹر، چترال، پاراچنار میں 10 ملی میٹر، میرکھانی میں 9 ملی میٹر، مالم جبہ میں 8 ملی میٹر، دروش میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ پشاور میں 4 ملی میٹر اور کوئٹہ میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مزید کون سے علاقے خطرے میں ہیں؟ ریت کا طوفان پاکستان کے کس شہر تک پہنچ گیا؟ حد نگاہ صفر ہو گئی چاغی (پی این آئی) پاکستان کے سرحدی قصبے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، ہمسایہ ملک ایران سے آنے والا ریت کا طوفان چاغی کی تحصیل تفتان پہنچ گیا جس کے باعث تفتان کے علاقےمیں حد نظر صفر ہوگئی۔چاغی کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایران سے آنے والے ریت کے طوفان نے ضلع چاغی کی تحصیل تفتان کو متاثر کیا، تفتان میں ریت کے طوفان کے باعث حد نظر صفر ہوگئی جب کہ گردونواح میں آر سی ڈی شاہراہ اور ریلوے لائن ریت سے اٹ گئی۔چاغی کی ضلعی انتظامیہ کے حکام کے مطابق ریت کے طوفان کے اتوار کو دالبندین اور نوشکی کے علاقوں میں پہنچنے کا امکان ہے، طوفان سے پیدا کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وہ کوئٹہ میں صوبائی انتظامیہ سے بھی رابطے میں ہیں۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close