پی آئی اے نے فضائی مسافروں کو خوشخبری سنا دی، کس شہر کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا؟

کراچی(پی این آئی) قومی ایئرلائن(پی آئی ای) نے سیدوشریف ایئرپورٹ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برسوں سے بند سوات کے سیدوشریف ایئرپورٹ کو آپریشنل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، پی آئی اے رواں ماہ کے آخری ہفتے اے ٹی آر طیارے کی ٹیسٹ فلائٹ کرے گا۔قومی ایئرلائن نے ٹیسٹ فلائٹ

کے لیے سیدوشریف ایئرپورٹ پر انتظامات کی ہدایت کردی۔سیدوشریف ایئرپورٹ طویل عرصے سے غیرفعال ہے، سیدوشریف ایئرپورٹ کا ترقیاتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے ای)کے مطابق وفاقی حکومت سے اجازت ملتے ہی سیدوشریف ایئرپورٹ کو کھول دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ امن وامان کی صورتحال کے باعث سیدوشریف ایئرپورٹ کو2004میں بند کیا گیا تھا۔سی اے اے نے بتایاکہ سیدوشریف ایئرپورٹ کا رن وے مکمل طور پر تیار ہوچکا ہے، پی آئی اے کو ایک ہفتے کے نوٹس پر دیگر سہولیات بھی فراہم کردی جائیں گی۔واضح رہے کہ ایئرپورٹ پر ایئربس320طیاروں کی لینڈنگ کے لیے منصوبہ بندی شروع ہوچکی ہے۔ پی آئی اے ناقابل یقین حد تک سستی،اندرون ملک خصوصی کرائے متعارف کرادیئے راولپنڈی(این این آئی)موسم بہار کی آمد کیساتھ ہی پی آئی اے نے اندرون ملک خصوصی کرائے متعارف کروائے ۔ کراچی اور اسلام آباد اور کراچی اور لاہور کے مابین کرایوں پر خصوصی رعایت کااعلان کیا گیا ،20 کلو سامان لے جانے کی رعایت کے ساتھ یک طرفہ صرف کرایہ7ہزار 5سو روپے ہوگا ،40 کلو سامان لے منتقلی رعایت کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 5 سو ہوگا ،نئے کرایوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق موسم بہار میں لوگ سفر کرنا اور سیاحت کرنا پسند کرتے ہیں ۔ ترجمان عبد اللہ خان نے کہاکہ اندرون ملک سیاحت اور جشن بہار کیلئے پی آئی اے نے خصوصی کرائے متاثر کروائے ہیں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close