بائیکاٹ مہم کام کر گئی مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی

لاہور( پی این آئی) پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید12روپے کمی سے303روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت8روپے کمی سے209روپے فی کلوجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت166روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔ یاد رہے کہ برائلر گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تھااور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بائیکاٹ چکن کے نام سے مہم شروع کی گئی۔ جس میںعوام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ برائلر گوشت کا مکمل بائیکاٹ کر دیں۔لوگوں کو بتایا گیا کہ مبینہ طور پر پولٹری کے کاروبار سے وابستہ لوگ جان بوجھ کر مارکیٹ میں مرغی کی قلت پیدا کر رہے ہیں تاکہ من مانی قیمتوں پر برائلر گوشت فروخت کر کے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کیا جا سکے،چندروز قبل لاہور سمیت کچھ شہروں میں برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 400 روپے کی سطح کے قریب پہنچ گئی تھی۔ جبکہ کچھ شہروں میں قیمت 500 روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی تھی۔ملکی تاریخ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کبھی اتنا اضافہ نہیں ہوا۔لیکن اس مہم کے آغاز کے بعد عوام نے واقعی میں برائلر گوشت کی خریداری ترک کرنا شروع کر دی، جس کے نتیجے میں اب قیمتیں تیزی سے نیچے آنے لگی ہیں۔امید ہے آنے والے دنوں میں مزید کمی آئیگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close