ملک کے کن حصوں میں بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، آزادی کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی

پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا ہے- آئندہ 24 گھٹنوں کے دوران بارشوں کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ اتوارکے روز سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ تیز بارشوں کے باعث صوبہ خیبرپختونخوا کے اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن پر دیں، تا کہ واقعے کے وقت موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش کشمیر، اننت ناگ، 30سری نگرسٹی9، راولا کوٹ7، گڑھی دوپٹہ، کوٹلی5 جمونسٹی اور مظر آباد ، خیبرپختونخوا، کالام11، مالم جبہ 9اور سکردوں میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔اس دوان کالام میں ایک انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔سب سے کم درجہ حرارت، لہہ منفی 4، گوپس منفی ایک، کالام منفی 4 اور استور میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چند روز قبل بھی محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا ہے، جس وجہ سے لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی-

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں