کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، مستقل کرنے کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی )ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کی جانب سے 30 کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے،ریگولر ہونے والے 30 کنٹریکٹ ملازمین میں آرڈر بھی تقسیم کردئیے گئے۔آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی شاہد حنیف کا کہنا تھا کہ ریگولر ہونے والے

تمام اہلکار پہلے سے زیادہ محنت اورفرض شناسی کے ساتھ فرائض سر انجام دیں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی کی ہدایت اور ویژن کے مطابق پولیس فورس کی ویلفیئراورریگولرائزیشن کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں تاکہ فورس کے مورال مزید بلند رہے اور وہ زیادہ بہتر انداز میں فرائض کی انجام دہی کیلئے مصروف عمل رہیں۔ریگولر ہونے والے ملازمین میں 5جونیئر کلرک، 2نائب قاصد، 14لانگری اور9سویپر شامل ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان ملازمین کی ریگولرائزیشن کا عمل 6برسوں سے تاخیر کا شکا ر تھا جو ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی شاہد حنیف، ڈی آئی جی ڈاکٹر عابد خان اور ایس پی ہیڈ کوارٹر افضل نذیرکی خصوصی کاوشوں کی بدولت پایہ تکمیل تک پہنچا ہے۔ ریگولر ہونے والے ملازمین میں محسن، زاہد، عباس، عبدالطیف، نعیم، مشتاق، ہویاثا، عدنان، عاطف سہیل، لیاقت اعجاز، رفیع اللہ، ضمیر، انیل، جابر، احمد، نذاکت، فیاض، جہانگیر، عامر، اقبال، امان اللہ، بشیر، فرید، رضا،سید جابر،عرفان، رضوان، مختاراور سجاد شامل ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کی جانب سے 30 کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے،ریگولر ہونے والے 30 کنٹریکٹ ملازمین میں آرڈر بھی تقسیم کردئیے گئے۔آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی شاہد حنیف کا کہنا تھا کہ ریگولر ہونے والے تمام اہلکار پہلے سے زیادہ محنت اورفرض شناسی کے ساتھ فرائض سر انجام دیں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی کی ہدایت اور ویژن کے مطابق پولیس فورس کی ویلفیئراورریگولرائزیشن کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں تاکہ فورس کے مورال مزید بلند رہے اور وہ زیادہ بہتر انداز میں فرائض کی انجام دہی کیلئے مصروف عمل رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں