پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، زلزلے کی شدت کیا تھی؟ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے

سوات(پی این آئی)سوات، مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز پاکستان سے متصل

افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔سوات و گردو نواح میں زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں 4.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close