نومنتخب چئیرمین سینیٹ نے پی ڈی ایم والوں کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ یقین کرنا مشکل ہو گا

کوئٹہ(پی این آئی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ میر ی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،کوشش کریں گے سینیٹ میں سب کو ساتھ لے کر چلیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم اور تمام اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ صادق سنجرانی نے

بتایا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا سینیٹ کے چیئرمین کےلئے امیدوار بلوچستان سے ہی آئے۔میری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے فاٹا کی عوام کیلئے بہت بڑی قربانی دی ہے، ڈپٹی چیئرمین مرزاآفریدی بہت اچھے انسان ہیں۔ صادق سنجرانی سے حلف، پریذائیڈنگ افسرکیا غلطی کر گئے اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جیتنے والے صادق سنجرانی سے حلف لیتے ہوئے پریزائیڈنگ افسر مطفر حسین شاہ غلطی کرگئے۔صادق سنجرانی اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان چیئرمین سینیٹ کے لیے ووٹنگ ہوئی، جس کے بعد انتخابی نتائج کا اعلان کیا گیا۔حکومتی حمایت یافتہ صادق سنجرانی نے 48 اور اپوزیشن اتحاد کے یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے 7 ووٹ مسترد قرار د یئے گئے۔ پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے دونوں امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کے دلائل سننے کے بعد ایوان بالا میں صادق سنجرانی کی کامیابی کا اعلان کیا۔مظفر شاہ نے اس کے بعد صادق سنجرانی سے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف لیا، جس کے دوران پریزائیڈنگ افسر غلطی کرگئے۔مظفر شاہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے حلف میں درج لفظ اثرانداز کو نظر انداز پڑھ گئے۔صادق سنجرانی نے سینیٹ کی چیئرمین شپ کے عہدے کا دوسری بار حلف لے رہے تھے، انہوں نے بھی مظفر شاہ کی غلطی کے ساتھ جملہ دہرادیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں