گیلانی ہار گئے لیکن نواز شریف کا بیانیہ جیت گیا‘‘ حامد میر نے ’دل کھول‘ کر رکھ دیا‎‎

’’اسلام آباد(پی این آئی )سینئر تجزیہ کار حامد میر نے صادق سنجرانی کی جیت اور پیپلز پارٹی کی ہار پر کہا ہے کہ صادق سنجرانی کو نواز شریف کا شکریہ ادا کرنا چاہیے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ ’’گیلانی ہار گئے لیکن

نواز شریف کا بیانیہ جیت گیا اس جیت پر نواز شریف کو صادق سنجرانی کا شکر گذار ہونا چاہیے ،کیونکہ سنجرانی صاحب نے پیپلز پارٹی کی سب غلط فہمیاں دور کر دیں۔ قبل ازیں حامد میر کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی ایک مرتبہ پھر چیئرمین سینٹ کا الیکشن جیت گئے ،کامیابی کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا، پریذائیڈنگ افسر کے مطابق مدمقابل پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے 7ووٹ مسترد ہوئے ، صادق سنجرانی نے 48ووٹ حاصل کئے جبکہ یوسف رضا گیلانی نے 42ووٹ حاصل کئے ، نتیجہ کا اعلان ہوتے ہی سب نے صادق سنجرانی کو مبارکباد دی ۔ سینئر اینکر پرسنکا کہنا تھا کہ ’’اسے کہتے ہیں جیت کر ہارنا اور ہار کر جیتنا‘ ‘ جو لوگ صادق سنجرانی کی فتح کا جشن منا رہے ہیں انہیں فتح مبارک ہو ۔ انہوں نے کہ جو لوگ صادق سنجرانی کی فتح کا جشن منا رہے ہیں انہیں فتح مبارک ہو لیکن وہ یاد رکھیں کہ سینیٹ میں پی ڈی ایم کی اکثریت ثابت ہو گئی ہے ، انکا کہنا تھا کہ انکے 49 ووٹ ہیں حکومت 42 ووٹوں کے ساتھ قانون کیسے منظور کرائے گی؟اب ہر قانون پر پھڈا ہو گا اور سیاست میں کشیدگی مزید بڑھے گی۔حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ حفیظ شیخ کے بھی سات ووٹ مسترد ہوئے تھے گیلانی کے بھی سات ووٹ مسترد ۔۔۔ حساب برابر کر دیا گیا سنجرانی کے 48 ووٹ نکلے اور گیلانی کے 42 ووٹ نکلے لیکن خفیہ کیمروں کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی ،مانیں یا نہ مانیں پی ڈی ایم کے سات ووٹروں نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ دھوکہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close