اسلام آباد میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد(پی این آئی )وفاق میں ضلعی انتظامیہ نے 2ماہ کیلئے دفعہ144نافذ کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے وفاقی دارلحکومت میں اسلام آباد کی انتظامیہ نے آئندہ 2ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی ہے ۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نافذ کردہ دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والے شہریوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن سے تمام متعلقہ اداروں کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی برطانوی قسم کے پھیلاؤ کا ذمہ دار کون ہے؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیا انکشاف کیا؟ لاہور (پی این آئی) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کورونا وائرس کی برطانوی قسم کے پاکستان میں آنے کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس میں ہر گز حکومتی نااہلی شامل نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا کی برطانوی قسم پاکستان میں آچکی ہے اور وائرس کی برطانوی قسم پاکستان آنے میں حکومت کی نا اہلی نہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھاکہ وائرس سے جو علاقے متاثر ہوئے ہیں وہاں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے جب کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 2 ہفتوں کے لیے تعلیمی بھی ادارے بند کیے گئے ہیں۔کہ پنجاب میں ویکسی نیشن جاری ہے اور 4 روز میں 18 ہزار افراد ویکسین لگواچکے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں