جو ہوا سو ہوا، چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ الیکشن کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تمام جماعتوں کو بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو ہوا سو ہوا، اب آگے بڑھ کر اوپن ووٹنگ کی طرف جانا چاہیے۔اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ اپوزیشن نے ہماری اوپن ووٹنگ کی بات نہیں مانی، میٹھا میٹھا ’ہپ ہپ، کڑوا کڑوا تھو‘ ایسے تو نظام نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ

قومی اسمبلی میں ہم نے کہا کہ اپوزیشن ترمیم لائے چیئرمین سینٹ کا انتخاب بھی اوپن ووٹنگ سے کریں گے، جو ہوا سو ہوا اب آگے بڑھنا چاہیے اور اصلاحات لانی چاہئیں، اوپن ووٹنگ کی طرف جانا چاہیے۔خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو 48 اور یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے جس کے بعد صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔7 ووٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی جس کی وجہ سے یہ ووٹ مسترد ہوئے۔ ایک ووٹ اس لیے مسترد ہوا کیوں کہ دونوں امیدواروں کے آگے مہر لگائی گئی تھی۔اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چئیرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست کے باوجود مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دیدی، وجہ کیا بنی؟ اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی صاحب کو جلد یا بدیر، فتح مبارک ہو۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے نتائج سامنے آنے کے بعد ان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے انتخاب میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی صاحب کو جلد یا بدیر، آپ کو ہی فتح مبارک ہو۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے ہی ایک اور رہنماء طلال چوہدری نے پاکستان پیپلزپارٹی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری صاحب ’نیوٹرل‘ کا مزہ آیا ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی کو شکست کا سامن کرنا پڑا ، جب کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی طرف سے اکثر یہ بیان سامنے آتا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ اس وقت نیوٹرل ہوچکی ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت بھی جب چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے

اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی سے اس حوالے سے ایک سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار نظر آ رہی ہے ، کل میں جیتوں گا ، علی حیدر گیلانی کی وڈیو کے معاملے پر بات نہیں کر سکتا ، صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار نظر آ رہی ہے؟ اس کے جواب میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت تک تو غیر جانبدار نظر آ رہی ہے ، اسٹیبلشمنٹ کو غیر جانبدار رہنا چاہیے اور وہ رہیں گے ، ہمارے ارکان کوابھی تک کال نہیں آئی ، اس لیے کہا ہے وہ غیر جانبدار ہیں۔جب ان سے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کامیابی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ انشاءاللہ ہم جیت جائیں گے ، ایک صحافی کی جانب سے پی ڈی ایم امیدوار سے سوال کیا گیا کہ حکومت نے کہا ہے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حکومتی امیدوار کی کامیابی کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے ، اس پر کیا کہیں گے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء نے کہا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close