پورا پاکستان کورونا وائرس کی زد میں آگیا، کیسز میں کتنا اضافہ ہو رہا ہے؟ پاکستانیوں کو واضح وارننگ جاری

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں واضح طور پر کورونا کی ایک نئی لہر آچکی ہے ، خصوص طور پر پنجاب کے بڑے شہروں سمیت پورا پاکستان کورونا کی نئی لہرکی زد میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا

کہ یہ بھی خدشہ ہے کہ کورونا وائرس کی کچھ نئی اقسام بہت زیادہ خطرناک بھی ہو سکتی ہیں ، اس لیے عوام سے درخواست ہے کہ وہ حکومت کی بتائی ہوئی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی لہر ہمارے ہیلتھ سسٹم پر اثر انداز ہو سکتی ہے ، جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ نظر آ رہا ہے ، اس صورتحال میں ضروری ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے خود بھی بچیں اور اپنے پیاروں کو بھی بچائیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6لاکھ 198 ہو گئی ہے جہاں ایک دن میں مزید 53 افراد اموات کے منہ میں جا چکے ہیں ، جس کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار430 تک پہنچ گئی جب کہ مزید 2 ہزار 701 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں اور ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار703 ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار698افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ سندھ میں 4 ہزار452 ، خیبر پختونخوا 2 ہزار138، اسلام آباد میں 520، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 317 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 46 ہزار963 ، صوبہ خیبر پختونخوا 75 ہزار52، سندھ 2 لاکھ 60 ہزار661، پنجاب میں ایک لاکھ 82 ہزار576، بلوچستان 19 ہزار171، آزاد کشمیر 10 ہزار816اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close