بارشیں ابھی ختم نہیں ہوئیں، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں مزید بارش کا امکان.پنجاب میں چکوال جہلم،اٹک،راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،گجرات ،منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے. اس دوران سرگودھا، میانوالی، خوشاب، ننکانہ میں اکا دکا مقامات پر

گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے. پنجاب کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا. کشمیر میں کوٹلی، بھمبر، باغ ،راولاکوٹ ،مظفرآباد میں گرج چمک کے مزید بارش کا امکان ہے. سندھ کے تمام علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا. گندم کی فصل کے لیے صوبے میں موسم سازگار رہے گا. بلوچستان میں بارکھان، ژوب اور کوہ کیرتھر پر بادل بننے سے اکا دکا مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ صوبہ کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا. خیبر پختون خواہ میں ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں مزید بارش کا امکان ہے. 14 مارچ کو بارشوں کے ایک نئے سلسلے کی امید ہے۔ اگلے تین مہینوں میں کیا خطرناک ہونیوالا ہے؟ پاکستانیوں کو بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا گیا اسلام آباد(پی این آئی)موسم کی بڑی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق2021 میں رونما ہوتی خشک سالی کا تفصیلی مشاہدہ: دسمبر 2020 سے مئی 2021 کے درمیان خشک سالی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ پاکستان اس وقت ہلکی سے درمیانی شدّت کی خشک سالی کی لپیٹ میں ہے۔تاحال ملک کا شمالی نصف حصّہ بشمول بالائی خیبر پختونخواہ، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر کم شدّت کی خشک سالی کا شکار ہیں۔ البتّہ ملک کے جنوبی نصف حصّے میں اس وقت خشک سالی کی شدّت معتدل ہے، جس میں جنوبی خیبر پختونخواہ، وسطی اور جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان شامل ہیں۔اگلے 3 مہینوں میں ملک بھر میں خشک سالی کی شدّت میں اضافے کا اندیشہ ہے۔درجہ حرارت معمول سے زیادہ جبکہ مجموعی طور پر بارشیں معمول سے کم یا انتہائی کم رہنے کی توقع ہے، جس کے سبب شمال کے علاقے معتدل شدّت کی خشک سالی (D1) جبکہ جنوبی نصف حصّے شدید خشک سالی

(D2) سے دوچار ہو سکتے ہی۔مون سون کی آمد سے خشک سالی کی شدّت میں کمی متوقع ہے۔ مون سون کا آغاز شمال میں جون کے ماہ میں جبکہ جنوب میں جولائی کے ماہ میں متوقع ہے۔کیا آپ کے کاروبار کا دارومدار موسم کی مکمّل معلومات پر منحصر ہے؟ اپنے کاروبار کو نقصان میں جانے سے بچانے کیلئے مناسب منصوبہ بندی کی معلومات ہونا بہت ضروری ہے۔ اپنے علاقے یا کاروبار کے حوالے سے درست، کم مدّت اور طویل مدّت کی پیشگوئی ہم سے حاصل کریں۔یاد رہے کہ خشک سالی کی شدّت کو پانچ نکات پر ناپا جاتا ہے: ڈی 1، ڈی 2، ڈی 3 اور ڈی 4۔ ڈی 0 سے مراد ہے خشک سالی کا آغاز جبکہ ڈی 4 سے مراد ہے طویل مدّت دورانئے کی وجہ سے رونما ہونے والے نقصان دہ خشک سالی کے حالات ہیں۔ اس وقت پاکستان اس سکیل کے بیچ میں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close