نیپرانے پانچ ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں 6 روپے فی یونٹ کمی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) نیپرا نے کے الیکٹرک کے گیارہ ماہ کے بجلی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں ردو بدل کا فیصلہ جاری کر دیا نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے چھ ماہ کیلئے 3 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافی وصولی جبکہ پانچ ماہ میں 6 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔اسلام آباد میں نیپرا کی طرف سے

جاری نوٹیفیکیشن کیمطابق ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ جولائی 2019 سے مئی 2020 تک کیلئے کی گئی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لئے 6 ماہ کے ٹیرف میں اضافہ اور 5 ماہ کیلئے کمی کی گئی ہے، کے الیکٹرک 6 ماہ میں صارفین سے 3 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کرے گی، اور 5 نماہ میں 6 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے،ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ جولائی 2019 سے مئی 2020 تک کیلئے کی گئی نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق مارچ 2021 سے مئی 2021 تک ہو گا جب کہ بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہوں گے کے الیکٹرک صارفین کو مجموعی طور پر 2 ارب 40 کروڑ روپے کا ریلیف حاصل ہو گا۔ موسم گرما کے آغاز پر ہی عوام کو بڑا جھٹکا دیدیا، حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ اسلام آباد(پی این آئی)نیپرانے بجلی 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی،بجلی جنوری 2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مہنگی کی گئی،نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 6 ارب 90 کروڑروپے کااضافی بوجھ پڑےگا،اضافیوصولی مارچ کے بلوں میں کی جائےگی،اضافے کااطلاق لائف لائن اورکے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔گرمیوں میں کراچی کے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ نیپرا نے نیشنل گرڈ سے کے الیکڑک کو 150 میگاواٹ اضافی بجلی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔تفصیل کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کے

الیکڑک کو 150میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی کا فیصلہ دے دیا ہے۔نیپرا نے سی پی پی اے، این ٹی ڈی سی اور کے الیکڑک کے درمیان سہ فریقی معاہدے کی منظوری دی۔کے الیکڑک کو تین ونڈ پاور پلانٹس سے 150 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ نیپرا کے الیکڑک کو ٹیناگا، زیپئر اور ہائیڈرو چائنہ سے 50، 50 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی نیشنل گرڈ سے کے الیکڑک کو 650 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہی ہے۔ نیپرانے بجلی 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی،بجلی جنوری 2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مہنگی کی گئی،نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں