ایک اور بڑا فیصلہ، کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا حکم جاری کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کینسر کے مریضوں کیلئے ادویات کی بندش کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کینسر کے مریضوں کے لئےمفت ادویات جلد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ فوری معاملہ حل کرے اورکینسر کے

مریضوں کو ادویات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے ۔انہوںنے ہدایت کی کہ آئندہ سے کینسر کے مریضوں کوادویات کی تسلسل کے ساتھ فراہمی کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے تاکہ مریضوں کو بروقت ادویات مہیا ہوسکیں۔انہوںنے کہا کہ کینسر کے مریضوں کیلئے ادویات کی باقاعدہ فراہمی میں تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے ،اجلاس کے ایجنڈے میں کینسر کے مریضوں کومفت ادویات فراہم کرنے کامعاملہ بھی شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close