میں ووٹ خرید کا سینیٹ کا ممبر نہیں بنا، پی ٹی آئی میں شامل سینیٹر کو وضاحتیں دینا پڑ گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) بلوچستان سے آزاد امیدوار کے طور پرسینیٹ الیکشن جیت کرحکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سینیٹر عبدالقادر نے پیسے دے کر سینیٹر بننے کے الزام کی تردید کر دی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ بلوچستان کے ایم پی

ایز آزاد نہیں کہ انہیں خریدا جاسکے۔ انہوں نےکہا کہ 7 ایم پی اے مختلف گروپس میں تھے، تحریک انصاف میں تقسیم کی وجہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار ظہور آغا کو دستبردار کرانا پڑا۔نو منتخب سینیٹر عبدالقادر نے گزشتہ روز وزیراعظم سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں