یوسف رضا گیلانی کا انتخاب بدعنوانی سے ہوا ، پی ٹی آئی قیادت کے حملے جاری

اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ میں انتخاب بدعنوانی سے ہوا اور اب پی ڈی ایم نے انہیں چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزد کر دیا ہے۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے

کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف نے خواتین اور نوجوانوں کو سیاست میں متحرک کیا۔ خواتین اور نوجوانوں کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا حصہ بنایا، وزیراعظم عمران خان نے ان کو سیاسی میدان میں مواقع فراہم کئے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین بالخصوص ماں، بیٹی، بہن اور بیوی کی صورت میں قابل احترام ہیں۔ ملک کی 50 فیصد سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔ موجودہ حکومت نے احساس پروگرام کے ذریعے غریب خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنایا ہے۔ حکومت نے خواتین کو حقوق کی فراہمی کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ہیلتھ کارڈز کے ذریعے ہر خاندان کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے 10 لاکھ روپے تک کا خرچہ حکومت فراہم کر رہی ہے۔ رواں سال کے آخر تک پورے پنجاب میں یہ سہولت میسر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ کے لئے منتخب ہونا بدعنوانی کے ضمن میں آتا ہے تاہم پی ڈی ایم نے انہیں چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزد کر دیا ہے۔۔۔۔۔ سعودی عرب ،سینما گھر کھل گئے، ہوٹلوں میں بیٹھ کر کھانا کھانے کی جازت مل گئی ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب میں گزشتہ روز سے تفریحی مراکز پر عائد پابندیاں

ختم کردی گئیں لیکن شہریوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ہر صورت ایس او پیز کا خیال رکھیں، سعودی عرب میں سینما گھر کھل گئے، ہوٹلوں میں بیٹھ کر کھانا کھانے کی جازت مل گئی اور دیگر تفریحی مراکز پر بھی پابندی نہیں رہی لیکن عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔ سعودی میڈیا کے مطابق بصورت دیگر متعلقہ ادارے ایکشن لیں گے اور مراکز بند بھی کیے جاسکتے ہیں،مذکورہ شعبے کورونا کے باعث عائد پابندیوں سے شدید متاثر ہوئے تھے تاہم اب بحال ہوچکے، سعودی ٹورازم اینڈ ڈویلپمنٹ گروپ میں عبدالمحسن الحکیر انٹرٹینمٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ تفریحی مقامات کھولے جارہے ہیں، پارٹیوں اور میٹنگ ہال سمیت چند دیگر مراکز پر پابندی تاحال برقرار ہے، ان پابندیوں کے خاتمے کے بعد ابتدائی طور پر تجارت میں قدرے اضافہ دیکھنے میں آئے گا، سعودی عرب میں جم یا ورزش سینٹرز بھی کھل گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close