آزاد کشمیر کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی، بیرسٹر سلطان اور سردار تنویر الیاس ایک پیج پر آ گئے، وزیراعظم عمران خان سے تنویر الیاس کی ملاقات

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس نے منگل کی شام وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر کے انتخابات پر تفصلی گفتگو ہوئی، جس میں وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق آزاد کشمیر میں پیش رفت پر انہیں

سردار تنویر الیاس خان نے آگاہ کیا اور بتایا کہ روز بروز پی ٹی آئی مضبوط ہو رہی ہے اور لوگ انکے (عمران خان )کے ویژن پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں جس کی بدولت آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے کامیاب ھوگی جسکی وجہ پارٹی کے عہدے داران بھی ایک پیچ پر آچُکے ہیں اس حوالے سے

منتخب سینیٹر سیف اللہ خان کی کاوشیں قابل قدر ہیں جو پارٹی کی ترقی اورترویج کیلئے ہمہ وقت مصروف ہیں اور پی ٹی آئی کے ہم خیال عوامی توقعات پر پورا اترنے والے افراد کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جا رہی ہے اور یہ عمل انتخابی شیڈول کے اعلان سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا اور اپکی توقعات کے مطابق پارٹی نچلی سطح پر بطور ادارہ مضبوط ھوگی ، سردار تنویر الیاس خان نے وزیر اعظم کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اقتدامات کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا وزیر اعظم نے انکی جانب سے پنجاب اور آزاد کشمیر میں کئے گئے اقتدامات کو سراھا اور آزاد کشمیر مین انکی ہدایات کے مطابق پارٹی کے معاملات کو آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close