حکومت نے عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی آفر کر دی‎

اسلام آباد (پی این آئی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی چئیرمین سینٹ سے ملاقات، چئیرمین سینٹ سے ملاقات کے بعد عبدالغفور حیدری اور پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کی، حکومت نے جے یو آئی کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے عہدے کی آفر کر دی ہے، پرویز خٹک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ وہ ہمارے ڈپٹی بن جائیں، اس موقع پر ایک صحافی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے سوال کیا کہ کیا آپ کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے عہدے کے لئے نامزد کر دیا گیا، جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا، صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں صادق سنجرانی دوبارہ چیئرمین بن جائیں گے، مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ہماری ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، عبد الغفور حیدری نے کہا کہ صادق سنجرانی فی الوقت ہمارے چیئرمین ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close