ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور اپوزیشن لیڈر کا عہدہ کس جماعت کو دیا جائے گا،پی ڈی ایم نے فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کی خصوصی کمیٹی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ جے یو آئی (ف) اور اپوزیشن لیڈر کا عہدہ مسلم لیگ (ن) کو دینے کی تجویز دیدی ہے جس کا باضابطہ اعلان پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کریں گے۔ پی ڈی ایم کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں کمیٹی کے دیگر اراکین طاہر بزنجو، حافظ عبد الکریم، میاں افتخار، جہانزیب جمالدینی، اکرم خان درانی، راجہ پرویز اشرف نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے مختلف جماعتوں کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور اتفاق رائے سے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لئے جے یوآئی (ف) کے امید وار پر اتفاق کیا گیا،دوسری طرف مسلم لیگ (ن) نے اپوزیشن لیڈر کے عہدے کی درخواست کی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے باضابطہ اعلان پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close