پاکستان کا وزیراعظم کون ہے؟ ٹیسٹ میں سوال پر بچی نے نواز شریف کا نام لکھ دیا تو ٹیچر نے ایک نمبر کاٹ لیا لیکن پھر بچی نے کیا کہا؟ مریم نواز کو کہانی سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کا وزیراعظم کون ہے؟ ٹیسٹ میں سوال پر بچی نے نواز شریف کا نام لکھ دیا تو ٹیچر نے ایک نمبر کاٹ لیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انور علی بلتی نامی صارف نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بچی نے مریم نواز کو یہ سارا قصہ سنایا۔ بچی نے مریم نواز کو بتایا کہ میرے پیپر میں سوال آیا کہ آپ کے ملک کا وزیراعظم کون ہے، جس کے جواب میں، میں نے لکھا کہ میاں نواز شریف، جس پر میری ٹیچر نے میرا ایک نمبر کاٹ لیا تو میں نے بولا کہ آپ بے شک میرا ایک نمبر کاٹ لیں لیکن میرے ملک کا وزیراعظم عمران خان نہیں ابھی بھی نواز شریف ہے۔ جس پر مریم نواز نے بچی کے سر پر پیار سے ہاتھ پھیرا اور کہا کہ اوہ آپ نے اس بات کے لئے اپنا ایک نمبر کٹوا دیا، انشاء اللہ آپ کی بات ضرور پوری ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close