فردوس عاشق اعوان کو بھارتی فلم کا کون سا کردار قرار دے دیا گیا؟

لاہور (پی این آئی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ترجمان سید حسن مرتضیٰ نے نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی ہی فردوس اعوان کا وسیلہ روزگار ہے ، سید حسن مرتضی فردوس اعوان بھارتی فلم ردالی کا کردار ہے ،سید حسن مرتضی فردوس نے فردوس عاشق اعوان کے اس بیان پر کہ

چوہدری شجاعت نے بلاول بھٹو کو ٹھینگا دکھا دیا، سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان رونے دھونے کی ریہرسل شروع کریں ، سید حسن مرتضی فردوس اعوان نے بدتمیزی اور کرپشن کے سو کچھ نہیں سیکھا ۔۔۔۔۔چوہدری شجاعت کے ترجمان نے فردوس عاشق اعوان کو وارننگ دے دیلاہور: گذشتہ روز بلاول بھٹو کی چوہدری شجاعت سے ملاقات کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹھینگا دکھا دیا ہے۔ اس کے رد عمل میںچوہدری شجاعت حسین کے ترجمان نے بلاول بھٹو سے متعلق فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ان کو تنبیہ کی ہے۔چوہدری شجاعت کے ترجمان نے کہا کہ بلاول بھٹو ہمارے گھر مہمان تھے، گھر آئے مہمان سے اس قسم کی بات کرنا ہماری روایت نہیں۔ چوہدری شجاعت حسین کے ترجمان نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے جس طرح کی بات کی ہم نے نہ کبھی ایسی بات کی اور نہ کبھی پسند کی لہٰذا آئندہ ہمارے بارے میں اس طرح کی کوئی بات نہ کی جائے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close