اچھی خبر قریب ہے، رمضان ریلیف پیکج کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں ہو گا

اسلام آباد(آئی این پی ) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کوہو گا جس میں عوام کے لیے رمضان ریلیف پیکیج سمیت 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ وزیرخزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اس اہم بیٹھک میں20نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، 2ہفتے بعد ہونے والے اجلاس

میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج، یوریا اور کپاس کی درآمد ایجنڈے میں شامل ہے۔جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر اوایم سی اور ڈیلرز مارجن پر نظر ثانی کو بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا ہے۔ بجلی پیداواری کمپنیوں کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز پر فیصلہ متوقع ہے۔ اجلاس میں مختلف وزراتوں کے لیے ٹیکنیکل گرانٹس کی منظوری بھی متوقع ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close