90 فیصد پاکستانیوں نے عربی زبان کی لازمی تعلیم کی حمایت کر دی، سروے رپورٹ آ گئی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے سکولوں میں عربی زبان کی تعلیم لازمی کرنے کی 90 فیصد پاکستانیوں نے حمایت کی ہے۔عرب نیوز نے حالیہ گیلپ سروے کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 90 فیصد پاکستانی سکولوں میں عربی زبان پڑھانے کی حمایت کرتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ

پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ نے عربی زبان کی لازمی تعلیم کا بل 2020 منظور کیا تھا جس کے تحت دارالحکومت اسلام آباد کے تمام پرائمری اور سیکینڈری سکولوں میں عربی زبان کی تعلیم کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کی جانب سے کروائے گئے سروے کے مطابق اسی سے نوے فیصد پاکستانیوں نے کہا ہے کہ وہ سینیٹ بل کی حمایت کرتے ہیں جس کے تحت عربی زبان نصاب کا حصہ ہوگی۔سروے میں پاکستان کے تمام صوبوں کے ایک سو اضلاع سے 1 ہزار 503 خواتین اور مردوں سے ان کی رائے حاصلی کی گئی تھی، جن میں دیہی اور شہری علاقوں کے لوگ شامل تھے۔سروے 6 سے 27 فروری کے درمیان کیا گیا تھا۔عربی زبان کی تعلیم کے حوالے سے بل کو قانون میں بدلنے کے لیے قومی اسمبلی سے منظور ہونا لازمی ہے۔اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے سینیٹر جاوید عباسی نے بل متعارف کروایا تھا۔۔۔۔۔ چئیرمین سینیٹ کا انتخاب، حکومت بھی متحرک ہو گئی، اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعت سے مدد مانگ لی پشاور (پی این آئی) چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پی ڈی ایم میں شامل جماعت سے مدد مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد میں شامل عوامی نیشنل پارٹی سے مدد کے لیے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی وفد نے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار صادق

سنجرانی کے ہمراہ ولی باغ کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے اے این پی کے سینیئر نائب صدر امیر حیدرہوتی سے ملاقات کی ، اس دوران اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخار حسین بھی موجود تھے۔میڈیا ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی وفد نے اے این پی سے سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کے لیے تعاون کی درخواست کی ، جس کے جواب میں اے این پی نے پارٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔اس موقع پر اے این پی کے سینئر نائب صدر امیر حیدرہوتی نے کہا کہ سیاسی معاملات کو سیاسی طریقہ کار کے ذریعے ہی حل کرنا ملک و قوم کی مفاد میں ہے ، اے این پی پی ڈی ایم کا حصہ ہے تاہم آپ کی آنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اے این پی میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں اس لیے آپ کی درخواست پر بھی پارٹی میں مشاورت کریں گے۔دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی گیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے بعد پی ڈی ایم اپنا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ لانے کیلئے متحرک ہوگئی ، تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے جب کہ اس حوالے سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آج مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوگی ، جس میں اہم

فیصلے متوقع ہیں ، جن کے بارے میں بعد ازاں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں