اسلام اباد (پی این آئی) حکومت نے غریب شہریوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی نوید سنادی ، سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ وزیر اعطم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف جہاد کا اعلان کردیا ہے ، اس سلسلے میں غریبوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے ، پی ڈی ایم جہاں کہے گی ہم وہاں انہیں شکست دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی
وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جن سیاستدانوں نے ملک کو نقصان پہنچایا انہیں وزیراعظم عمران خان نہیں چھوڑیں گے ، دولت بچانے کے لیے مہم شروع کرنے والوں کو بری طرح ناکامی ہوئی ، اس لیے اپوزیشن کی باڈی لینگویج ہارے ہوئے جواری کی طرح ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کمزور اخلاقی بنیادوں پر کھڑی ہے ، پی ڈی ایم زاتی مفادات کے طبقے کی نمائندگی کرتی ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اب صوبائی جماعتیں بن چکی ہیں ، اب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے لیڈران اپنی دولت بچانے کے لیے ہر حربہ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔علاوہ ازیں عوام کو سستی اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے حکومت نے 6 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کا رمضان ریلیف پیکج تیار کرلیا ، وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلٹی اسٹورز پر6 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کا رمضان ریلیف پیکج دینے کی تجویز دی گئی ہے ، اس ضمن میں چینی 68 روپے کلو ، گھی 200 روپے فی کلو اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں فروخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ مجموعی طور پر رمضان پیکج کے تحت 19 اشیائےضروریہ پر10 سے 50 روپےتک سبسڈی تجویزکی گئی ہے ، جس کے تحت چائے کی پتی پر 50 اور دودھ پر 20 روپے جب کہ باسمتی اورسیلا چاول پر 10 روپے اور ٹوٹا چاول پر12 روپے فی کلو سبسڈی دینے کی تجویز ہے۔بتایا گیا ہے کہ 1500 ملی لٹرمشروبات کی بوتل پر 25 روپے اور800 ملی لٹر بوتل پر20 روپے سبسڈی تجویزکردی گئی ، خوردنی تیل پر 20 اور دال چنا پر 15 روپے فی کلو سبسڈی کی تجویز ہے جب کہ دال ماش اور دال مونگ پر 10,10 روپے فی کلو ، دال مسور پر 30 روپے ، دال چنا پر 25 اور بیسن پر 20 روپے فی کلوسبسڈی دیے جانے کا امکان ہے ، اس ضمن میں وزارت صنعت و پیداوار نے سمری تیار کرکے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں