پہلا ٹارگٹ پنجاب بنے گا ،پی ڈی ایم کا بڑا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی )پی ڈی ایم نے قومی اسمبلی اسپیکر اور تین وزرائے اعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں ۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم اسپیکر قومی اسمبلی اور تین وزرائے اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کب،

کہاں اور کس کیخلاف عدم اعتماد لانا ہے، فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جب آصف زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان مل کر پلان بنائیں گے تو آپ مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کو باوثوق ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کیلئے سرگرم ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی لاہور پہنچ گئے ہیں اور آج ماڈل ٹاؤن میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے ملاقات کریں گے۔چئیرمین سینیٹ اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی پر بات ہوگی، لانگ مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ عمران حکومت کا بڑا فیصلہ،
گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی تاریخی قرار داد منظور
گلگت بلتستان (آئی این پی )گلگت بلتستان اسمبلی نے جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیا اور کہا قومی اسمبلی ، سینیٹ ودیگر وفاقی اداروں میں مناسب نمائندگی دی جائے۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی میں جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کی تاریخی قرار داد منظور کرلی گئی ، جس میں جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی ، سینیٹ ودیگر وفاقی اداروں میں مناسب نمائندگی دی جائے اور عبوری صوبے کا درجہ دینے کیلئے آئین پاکستان میں ترامیم کا بل منظورکرایا جائے۔قرارداد کے مطابق آئینی ترامیم میں خیال رکھا جائے اور مسئلہ کشمیر پرپاکستان کاموقف برقراررہے، جی بی کے عوام کشمیریوں کی آزادی کیلئے اخلاقی،سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔بعد ازاں گلگت بلتستان اسمبلی کی قرارداد وزیراعظم سیکریٹریٹ کو ارسال کردی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close