امریکی پارلیمنٹ پر حملے کا الزام، سابق صدر ٹرمپ انتظامیہ کا عہدیدار گرفتار

واشنگٹن( آن لائن ) ایف بی آئی نے کیپٹل ہل پر حملے کے الزام میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیدار کو گرفتار کرلیا۔کیپٹل ہل پر حملے کے الزام میں ایف بی آئی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں تعینات اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار فیڈریکو کلین کو گرفتار کرلیا جب کہ ان پر غیر قانونی

طور پر کیپٹل ہل میں داخلہ، پرتشدد رویہ اپنانے اور کانگریس سمیت سیکیورٹی اداروں کے کام میں مداخلت کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔فیڈریکو کلین کو گزشتہ روز واشنگٹن میں ٹیلی کانفرنس کے ذریعے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں ان کے خلاف چارج شیٹ پیش کی گئی، عدالت میں پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ وہ انہیں جیل بھیجنے کی کوشش کریں گے جب کہ عدالت نے بدھ تک کیس کی سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ فیڈریکو کلین کو خود سابق امریکی صدر ڈونلڈ
ٹرمپ نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں سیاسی عہدیدار کے طور پر تعینات کیا تھا جب کہ کیپٹل ہل پر حملوں سے تعلق کے الزام میں ٹرمپ انتظامیہ کے کسی بھی عہدیدار کی یہ پہلی گرفتاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close