خاتون وفاقی وزیر نے بھی الیکشن کمیشن کو ٹارگٹ کر لیا، کیا کچھ بول دیا؟

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزانے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن ووٹ ہوتا تو یہ صورتحال نہ ہوتی ،اتحادی جماعتوں نے اعتماد کے ووٹ میں وزیراعظم کی حمایت کی ، پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سینیٹ انتخابات میں اوپن ووٹ ہوتا

تو یہ صورتحال نہ ہوتی ، ہارس ٹریڈنگ کے خاتمہ کے لیے ضروری تھا کہ ووٹ اوپن ہوتا ، سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہ دینے والوں کی نشاندہی اب آسان کام نہیں۔۔۔۔ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر نے اعتماد کے ووٹ کی شرائط کا انکشاف کر دیااسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے بعد کراچی اور اربن سندھ کے مسائل پر بیٹھ کر بات کریں گے ،چار دنوں میں وزیراعظم سے ایم کیوایم کے وفد کی دو مرتبہ ملاقات ہوئی، پارلیمنٹ ہائو س میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم نے وزارت کا مطالبہ نہیں رکھا ، ہم نے کہا کراچی کے عوام کو بھی نوکریاں دی جائیں، ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیا،جب کوئی فریق بحران میں ہو تو اسے بلیک میل نہیں کیا جاتا ،جو بحران میں ہو اس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلا جاتا ہے ، امین الحق کا کہنا تھا کہ اعتماد کے ووٹ کے بعد کراچی اور اربن سندھ کے مسائل پر بیٹھ کر بات کریں گے۔۔۔۔ایک سیٹ پر 174ووٹ ،
دوسری پر پیسہ چلا اور پیسہ کامیاب ہوگیا؟
اسلام آباد(آئی این پی )سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں اسلام آباد کی سیٹ پر جو کچھ ہوا وہ سب نے دیکھا، ہماری ایک سیٹ پر 174ووٹ ملے جبکہ دوسری پر پیسہ چلا اور پیسہ کامیاب ہوگیا، پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے

ہوئے انہوں نے کہا عمران خان پر کوئی آئینی اور قانونی قدغن نہیں تھی کہ وہ اعتماد کا ووٹ لیتے،عمران خان بڑے فیصلے کرتے ہیں، عمران خان سیاست میں اخلاقیات کا علم بلند کیے ہوئے ہیں، ارکان وزیراعظم اور ان کی پالیسیز پر بھرہور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں