ایک سیٹ پر 174ووٹ ، دوسری پر پیسہ چلا اور پیسہ کامیاب ہوگیا؟

اسلام آباد(آئی این پی )سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں اسلام آباد کی سیٹ پر جو کچھ ہوا وہ سب نے دیکھا، ہماری ایک سیٹ پر 174ووٹ ملے جبکہ دوسری پر پیسہ چلا اور پیسہ کامیاب ہوگیا، پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان پر کوئی آئینی

اور قانونی قدغن نہیں تھی کہ وہ اعتماد کا ووٹ لیتے،عمران خان بڑے فیصلے کرتے ہیں، عمران خان سیاست میں اخلاقیات کا علم بلند کیے ہوئے ہیں، ارکان وزیراعظم اور ان کی پالیسیز پر بھرہور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔الیکشن کمیشن نوٹس لے ،
ووٹ کی سکریسی پی ڈی ایم والوں کو کیسے پتا چل گئی؟ زرتاج گل نے سوال کر دیا
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نوٹس لے ووٹ کی سکریسی پی ڈی ایم والوں کو کیسے پتا چل گئی قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے سے قبل پارلیمنٹ ہائو س میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہناتھا کہ عمران خان کو ووٹ ڈالنے کے لئے ارکان انتظار بھی نہیں کر رہے، ارکان اسمبلی دس بجے سے پہلے ہی پارلیمنٹ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں،عمران خان کی فتح ہوگی،گھوڑے، چالباز لوگوں اور پی ڈی ایم کا حال آپ پہلے ہی دیکھ چکے ہیں،جو چوروں کو پناہ دینا چاہتے تھے انہوں نے چیزوں کو ٹوسٹ تو کرنا تھا، زرتاج گل نے کہا کہ میں تو کہا ہے الیکشن کمیشن نوٹس لے ووٹ کی سکریسی پی ڈی ایم والوں کو کیسے پتا چل گئی، جب ہم عمران خان کی ٹکٹ پر آئے ہوئے ہیں تو غلطی کیسے کر سکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں