ریڈ زون میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی، مصدق ملک اور شاہد خاقان عباسی بھی کارکنوں سے دست و گریباں ہو گئے،پی ٹی آئی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری

اسلام آباد(پی این آئی) ن لیگ کے رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان نے شدید احتجاج کیا جس سے صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، احسن اقبال اور دیگر اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے کہ اسی دوران تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد ریڈ زون میں داخل ہو گئی۔تحریک انصاف کے کارکنوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، ان پلے کارڈ پر وزیراعظم کے حق میں اور لیگی رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے شدید نعرے بازی جس سے لیگی رہنماؤں کو میڈیا سے بات چیت کرتے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہاں کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی، اس موقع پر تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے، ن لیگ کے کارکنوں نے اپنے رہنماؤں کو حفاظتی حصار میں لے لیا۔ ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی، مصدق ملک اور شاہد خاقان عباسی بھی تحریک انصاف کے کارکنوں سے دست و گریباں ہو گئے، اس موقع پر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ یہ تمام غنڈے عمران خان کے ہیں، ہم ن لیگ کے شیر ہیں ڈرنے والے نہیں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، احسن اقبال اور دیگر اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے کہ اسی دوران تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد ریڈ زون میں داخل ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close