شدید نعرے بازی، مریم اورنگ زیب کر دھکے، ڈی چوک پر ن لیگی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم ہو گیا

سلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کے دن ن لیگ کے رہنماؤں کی میڈیا ٹاک کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے شدید احتجاج کیا جس سے صورتحالانتہائی کشیدہ ہوگئی۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، احسن اقبال میڈیا سے گفتگو کررہے تھے

کہ اس دوران تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد ریڈ زون میں گھس گئی۔
پی ٹی آئی کارکنان نے اس دوران شدید نعرے بازی کی جس سے لیگی رہنماؤں کو میڈیا سے گفتگو میں شدید مشکلات کا سامنا رہا اور کان پڑی آواز سنائی نہیں دی۔پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ انہوں نے اس دوران شدید نعرے بازی کی جس سے اپوزیشن رہنماؤں کو میڈیا سے گفتگو میں شدید مشکلات کا سامنا رہا اور کان پڑی آواز سنائی نہیں دی۔ لیگی کارکنان نے اپنے رہنماؤں کو حفاظتی حصار میں لے لیا۔پی ٹی آئی کارکنوں اور ن لیگ کے رہنماؤں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی اور اس دوران مریم اورنگزیب کو دھکے دیے گئے جس پر لیگی رہنما مصدق ملک اور شاہد خاقان عباسی بھی پی ٹی آئی کارکنان نے دست و گریباں ہوگئے جب کہ چند پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ یہ سب غنڈے عمران خان کے ہیں، ہم مسلم لیگ (ن) کے شیر ہیں ان سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close