مشکل وقت میں کس پارٹی نے عمران خان کی بھرپورحمایت کا اعلان کر دیا؟

اسلام آباد(آئی این پی)بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)نے اعتماد کے ووٹ میں وزیر اعظم کی بھرپورحمایت کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے ملاقات کی جس میں چیئرمین سینیٹ، وزیراعلی بلوچستان اور بی اے پی اراکین پارلیمنٹ

موجود شریک تھے،ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق بات چیت کی گئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کی وزیراعظم کومکمل یقین دہانی کروائی،وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا کہ صادق سنجرانی کو دوبارہ امیدوار نامزد کرنے پر مشکور ہیں، ہماری پارٹی آپ کیساتھ کھڑی ہے، ملک کوآگے لیجانے کیلئے آپ کے وژن کی مکمل حمایت کرتے ہیں،جام کمال نے کہا کہ چئیرمین کا انتخاب نمبر گیم ہے اس مرتبہ پھرسرپرائز دیں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے یوسف رضاگیلانی سے ہونیوالی ملاقات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے انتخاب کیلئے سب سے ووٹ مانگوں گا۔۔۔۔پی ٹی آئی کا لیڈر کا تہلکہ خیز اعتراف،
اپنے ساتھیوں کو غدار قرار دے دیا
کراچی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے دعوی کیا ہے کہ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ ڈال دیں۔ پی ڈی ایم رہنماوں کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہمیں ٹیکنو کریٹ اور خواتین کی نشستوں پر 57،57 ووٹ پڑے ہیں۔سندھ اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ اسی طرح جنرل نشستوں پر بھی ہمیں کل 57 ووٹ ملے ہیں۔ فردوس شمیم نقوی نے اعتراف کیا کہ غدار ہماری صفوں میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک 6 کا ٹولہ ہے جسے ہمیں ڈھونڈنا

ہے۔انہوںنے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے سینیٹ الیکشن سے قبل دس نشستوں پر کامیابی کا دعوی کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں