پی ٹی آئی کا لیڈر کا تہلکہ خیز اعتراف، اپنے ساتھیوں کو غدار قرار دے دیا

کراچی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے دعوی کیا ہے کہ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ ڈال دیں۔ پی ڈی ایم رہنماوں کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہمیں ٹیکنو کریٹ اور خواتین کی

نشستوں پر 57،57 ووٹ پڑے ہیں۔سندھ اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ اسی طرح جنرل نشستوں پر بھی ہمیں کل 57 ووٹ ملے ہیں۔ فردوس شمیم نقوی نے اعتراف کیا کہ غدار ہماری صفوں میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک 6 کا ٹولہ ہے جسے ہمیں ڈھونڈنا ہے۔انہوںنے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے سینیٹ الیکشن سے قبل دس نشستوں پر کامیابی کا دعوی کیا تھا۔۔۔۔عامرلیاقت نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا طریقہ غلط بتایا،سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کے بیان سے تھرتھلی مچ گئیاسلام آباد (آئی این پی ) الیکشن کمیشن کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے طریقے کار سے متعلق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے بیان کو مسترد کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ رہنما تحریک انصاف کنول شوذب درست کہہ رہی ہیں جبکہ عامر لیاقت غلط کہہ رہے ہیں۔ کنور دلشاد نے کہا کہ انگریزی میں بھی ون نہیں لکھا جاتا بلکہ رومن میں ون لکھا جاتا ہے اور ووٹ پر دستخط کرنا انتہائی نالائقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلط نشان دانستہ لگایا جاتا ہے اور وہ پارٹی سربراہ پر عدم اعتماد ہوتا ہے۔ سیکریٹری نے کہا کہ عامر لیاقت کا ووٹ اگر مسترد ہوا ہے تو وہ بالکل قانون کے مطابق مسترد ہوا ہے۔ البتہ شہریار آفریدی کا جو ووٹ ضائع ہوا

اس میں غلطی ہوسکتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close