عمران خان کو کل قومی اسمبلی سے اعتماد کے کتنے ووٹ ملیں گے؟ بڑا دعویٰ آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کل اعتماد کے ووٹ کے موقع پر حکومتی اتحاد کے 179 ووٹ وزیر اعظم عمران خان کو ملیں گے۔پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم

عمران خان نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا انتہائی دلیرانہ فیصلہ کیا ہے، اپوزیشن کو یہ امید نہیں تھی کہ وزیر اعظم اتنا بولڈ قدم اٹھائیں گے۔ کل ہمارے 179 لوگ وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پانی کی طرح پیسے کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے آج ہر ووٹر شرمندہ ہے، اجلاس میں مشورہ دیا کہ اگر اسی طرح چلنا ہے تو پھر سینیٹ کا الیکشن کرانے سے بہتر ہے کہ بولی کرالی جایا کرے ، کل سے پاکستان کی سیاست کا ایک نیا باب شروع ہوگا۔فواد چوہدری کے مطابق جلاس میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے تمام ارکان موجود تھے، وزیر اعظم نے اپنے اتحادیوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ہر موقع پر حکومت کا ساتھ دیا ہے۔ اگر میں قبول نہیں ہوں تو ہفتے کے روز کابینہ فارغ ہو جائے گی، وزیراعظم اعتماد کے ووٹ لینے میں ناکام ہوئے توکیا ہو گا؟بڑی خبر آگئی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود کو پیش کر دیا ہے کہ اگر میں قبول ہوں تو میں حاضر ہوں اور اگر میں قبول نہیں ہوں تو ہفتے کے روز کابینہ فارغ ہو جائے گی اور عمران خان خود اگلے وزیراعظم کے انتخاب تک کام کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان تو خوشگوار موڈ میں تھے اور آج جب سیلیکٹڈ لوگوں کی میٹنگ ہوئی تو وہ ہنس رہے تھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے عمران خان سے درخواست کی تھی کہ وہ قوم سے خطاب کریں اور میں بہت خوش ہوں کہ وزیراعظم نے میری بات مانی اور اسری دل کی بات کھول کر قوم کے سامنے رکھ دی۔ اس بات کا کریڈٹ انہیں ملنا چاہئیے۔ شیخ رشید نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان اعتماد کے 174 ووٹ حاصل کر لیں گے اور اگر وہ حاصل نہ کر سکے تو پھر اپوزیشن کو کسی اور چیز کی ضرورت نہیں

ہے۔کیونکہ پھر چھ ماہ تک کوئی عدم اعتماد نہیں لایا جا سکتا۔ لیکن ابھی یہ آئین کی کسی اور شق پر لائی جانے والی قرارداد ہے لہٰذا چھ ماہ تک کوئی عدم اعتماد نہیں آ سکتی۔ اپوزیشن کا جو لانگ مارچ ہے اُس کو بھی راستہ دیا جائے گا اور انتظار کریں گے کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے وہ اپنے احتجاج کے حق کو استعمال کریں۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ لڑائی صرف آصف علی زرداری نے لڑی ہے، مسلم لیگ ن بلا وجہ اس کا کریڈٹ لے رہی ہے۔اُن کے لوگوں نے ووٹ دئے ہوں گے لیکن سرمایہ کاری صرف آصف علی زرداری کی ہے ، کسی اور نے پیسے نہیں لگائے ، آصف علی زرداری کے لوگوں نے پیسے لگائے ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ میرے خیال میں میرا قیاس یہ ہے کہ جو لوگ بک گئے اُن کے نام پتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بکنے اور بکنے والوں کی کمی نہیں ہے۔ کسی میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ سامنے آ کر کہہ دے کہ اعتماد نہیں ہے۔ اور ہمیں اللہ سے امید ہے کہ چودھری پرویز الٰہی بھی وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ایک بات طے ہے کہ اب یہ لوگ مرکز کی طرف کوئی آئینی یا قانونی چڑھائی نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close