آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، نیب نے کیپٹن(ر)صفدر کو طلب کرلیا

لاہور(آئی این پی)آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف نیب لاہور متحرک ہوگیا، نیب نے کیپٹن(ر)صفدر کو 10مارچ کی صبح 11 بجے طلب کرلیا،لاہور نیب نے کیپٹن(ر)صفدر کی طلبی سے متعلق نوٹس جاری کر دیا ہے۔ کیپٹن(ر) صفدر و دیگر کے نام تمام جائیدادوں کی طویل فہرست جاری

کرتے ہوئے ان سے پراپرٹیز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے کیپٹن (ر)صفدر کے مبینہ فرنٹ مین کے نام پراپرٹیز کی تفصیلات فراہم کرنیکی ہدایات بھی جاری کرتے ہوئے سندرانڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب کیپٹن(ر) صفدر کے نام فلورمل کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، موضع مال پر مریم نواز کے نام337کنال اور 12مرلہ اراضی کی تفصیلات، موضع بدو میں 62کنال اور 2مرلہ اراضی کی تفصیلات، موضع اسیل لکھووال میں14کنال اور ایک مرلہ اراضی کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں،اسی طرح تحصیل رائیونڈ میں200کنال اراضی بھی مانگی گئی تفصیلات میں شامل ہیں۔ کیپٹن(ر) صفدر کے نام موضع بدو میں20کنال اراضی، موضع لکھووال، لاہور میں دیگر 30 تا40 کنال اراضی بھی شامل ہیں،کیپٹن (ر)صفدرکے نام تحصیل رائیونڈمیں42کنال اراضی، سندر روڈپرمریم نواز کے نام 109 ایکڑاراضی کی تفصیلات، سقاایگری کلچرفارم، جیواسٹیٹ فارم ہائوس کی تفصیلات ہمراہ لانیکی ہدایت کی گئی ہے۔کیپٹن صفدر کو رزرعی، رہائشی، کمرشل جائیدادوں کی تفصیلات ساتھ لانیکی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس میں صفدر کے اہلخانہ، بینامی دار، اور مبینہ فرنٹ مین کے نام موجود ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close