نو منتخب سینیٹر ڈاکٹر ذرقا کی بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ان کی رہائش گاہ پرپاکستان تحریک انصاف کی نو منتخب سینیٹر ڈاکٹر زرقہ کی ملاقات ۔اس موقع پر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے ڈاکٹرزرقہ کو سینٹ میں رکن منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور اس

امر پراطمینان اورمسرت کا اظہار کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک پارٹی کارکن کو سینیٹ کا ٹکٹ دیااوراسطرح ایک حق دار کو اس کا حق دیا۔ہمارے لیے یہ بھی اعزاز کی بات ہے کہ ڈاکٹرز رقہ کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے اور ان کے والد آزاد کشمیر کے سابق چیف سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ان کے والد کا آزاد کشمیر میں بیوروکریسی کو منظم کرنے میں بڑا اہم کردار تھا۔اس موقع پر نو منتخب سینیٹر ڈاکٹر زرقہ نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسٸلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور أزادکشمیر میں پارٹی کو منظم کرنے کی کوششوں پر سراہا۔۔۔۔مسلم کانفرنس کشمیریوں کے تشخص اور پاکستان سے الحاق کی داعی ہے، سردار عتیق احمد خاندھیر کوٹ، مظفرآباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خا ن نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس آمدہ انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترے گی،مسلم کانفرنس شہیدو ں، غازیوں کا قافلہ اور تحریک آزادی کی بانی جماعت ہے، مسلم کانفرنس کشمیریوں کے تشخص اور پاکستان سے الحاق کی داعی ہے، مسلم کانفرنس نے آزاد کشمیر میں ادارے قائم کرکے ایک مضبوط حکومتی سیٹ اپ بنایا، جس کی بدولت آج ریاستی عوام مستفید ہورہے ہیں، کارکن الیکشن کی تیاریاں کریں، اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے مخالفین کی ہر سازش کو ناکام بنائیں۔سپریم ہیڈ مسلم کانفرنس سردار سکندر حیات خان

کی قیادت میں بھرپور شاندار کامیابی حاصل کرینگے،، اللہ نے موقع دیا تو مسلم کانفرنس کا رکا ہوا کام دوبارہ سے شروع کرینگے، تعمیر وترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا، نوجوانوں کو ان کا بنیاد ی حق دیا جائے گا، آزاد کشمیر میں قائم سرکاری اداوں سمیت دیگر شعبہ جات کو مذید مستحکم کیا جائے گا، مسلم کانفرنس کے مخالفین اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں، آزاد کشمیر کے عوام تحریک آزادی کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوارکی طرح کھڑے ہیں، دشمن آزاد کشمیر کی عوام کو تحریک سے ہٹانا چاہتا ہے، مودی کشمیر کی خصوصیت حیثیت کو ختم کرنے اور اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کے بعد جنگ بندی کی طرف بڑھ رہا جس کا مقصد مقبوضہ وادی میں بسنے والے کشمیری جو گزشتہ پونے دو سال سے کرفیو لاک ڈاؤن اور جیل نما وادی میں زندگی بسر کررہے ہیں کی طرف سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے،ہندوستان کبھی اپنے وعدے اور اعلانات پر پورا نہیں اترا، وہ محض اپنے مقاصد کے لئے ایسے اعلانات و اقدام اٹھا تا رہتا ہے، جبکہ وہ لائن آف کنٹرول پر جو جارحیت قائم رکھے ہوے ہے وہ تاریخ کا سیاہ ترین اقدام ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے غازی آباد، دھیر کوٹ ہل اور کوہالہ کے مقام پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ایک بار پھر عوام مسلم کانفرنس کی حکومت کے خواہاں ہیں، مسلم کانفرنس

کے دور اقتدار میں کئے جانے والے اقدام پر آج بھی کشمیری عوام مثالیں پیش کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں یکساں ناکام ہو چکی ہے، گڈ گورننس، میرٹ کا راگ الاپنے والوں کی حقیقت اشکار ہو چکی ہے، ن لیگ کی جانب سے کی جانے والی سیاسی انتظامی و انتقامی کاروائیاں عروج پر ہیں اور ان کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔دریں اثناء سردار عتیق احمد خان نے اپنے پرنسل اٹنڈنٹ انعا م الحق کی والدہ محترمہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں