سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہیں نوٹ کی جیت ہوئی ہے، عثمان بزدار بھی چپ نہ رہ سکے

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اسلام آباد سینیٹ الیکشن میں جو کچھ ہوا، اس پر ہر جمہوریت پسند شرمندہ ہے، ووٹ نہیں نوٹ کی جیت ہوئی ہے۔ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ کو جعلی عزت دینے کے دعویداروں نے سر عام ووٹ کی تذلیل کی، پی ڈی ایم نے

بولیاں لگا کر جمہوری اقدار کا جنازہ نکالا، گھنانا کھیل کھیل کر اخلاقی، سیاسی اور جمہوری روایات کو پامال کیا گیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا ضمیروں کا سودا کرنے والوں نے ہر جمہوری اصول کو پاں تلے روندا، یہ عبدالحفیظ شیخ کی نہیں بلکہ جمہوری سوچ رکھنے والے ہر سیاستدان کی ہار ہے، منڈیاں لگا کر الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے والوں نے اپنے سینے پر بد ترین داغ سجایا، وزیراعظم کے سینیٹ الیکشن کے بارے میں تحفظات سچ ثابت ہوئے، عمران خان کا اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان ایک جرات مند لیڈر کا دلیرانہ اقدام ہے۔۔۔۔ حکومت اکثریت کھو چکی ہے، اراکین اسمبلی کو وزیراعظم پر اعتماد نہ رہا، سینئر صحافی نے پی ٹی آئی حکومت کےقبل از وقت خاتمے کا عندیہ دیدیا لاہور(پی این آئی)سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی تاریخی فتح کے بعد تحریک انصاف کی حکومت پانچ سالہ مدت پوری کرتے دکھائی نہیں دے رہی ،آج حکومت منیارٹی گورنمنٹ بن گئی ہے اور آج کے بعد حکومت کے پاس میجورٹی نہیں رہی کیونکہ قومی اسمبلی کی اکثریت نے حکومتی امیدوار کو ووٹ نہ دے کر وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کردیا ہےاور اب وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی راہ بھی ہموار ہو گئی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کی فتح کے بعد اخلاقی پہلو پر

زیادہ گفتگو ہو رہی ہے جبکہ جو فزیکل پہلو ہےاُس پر بات ہونی چاہئے کہ آج اس الیکشن کا مطلب کیا تھا اور آگے اس الیکشن کے نتائج کیا ہوں گے؟پہلی بات یہ ہے کہ آج حکومت منیارٹی گورنمنٹ بن گئی ہے اور آج کے بعد حکومت میجورٹی گورنمنٹ نہیں رہی کیونکہ یوسف رضا گیلانی جیت گئے ہیں اور جو حکومت کا امیدوار ہے وہ قومی اسمبلی میں ہار گیا ہے، یوں قومی اسمبلی کی اکثریت نے ایک طرح سے وزیراعظم اور اُن کےامیدوار پر عدم اعتماد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی فتح کے بعد وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی راہ ہموار ہو گئی ہے،اب عمران خان کو اس صورتحال میں ووٹ آف کنفیڈنس لینا چاہئے ،پہلے یہ خیال تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت آرام سے پوری کر لے گی ،میرا خیال ہے کہ اس الیکشن کے بعد اب ایسا ممکن نظر نہیں آ رہا ،اس کی وجہ یہ کہ حکومت بہت ہی کمزور وکٹ پر کھڑی ہے۔سہیل وڑائچ نے کہا کہ اخلاقی پہلو مادی پہلوؤں کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں،اخلاقی سوال بڑا اہم ہےلیکن سوال تو یہ ہے کہ پاکستان کے اندر جو مارشل لاء ہیں ،ان کے اندر کون سا اخلاقی سوال ہوتا ہے؟پاکستان کے اندر جو آمرانہ حکومتیں ہوتی ہیں اُن کے اندر کون سا اخلاقی سوال ہوتا ہے؟تو جو مادی نتائج ہیں وہ زیادہ اہم ہیں ،مادی نتائج یہ ہیں کہ یوسف رضا گیلانی جیت گئے ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ تحریک

انصاف کے اندر لوگوں کی ایک بغاوت تھی اور لوگوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہےاور یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیئے ہیں ،میرا نہیں خیال کہ یہ ووٹ پیسوں کے بدلے دیئے گئے ہیں ،یہ یقینی طور پر اُن کا اظہار ناراضگی ہے،اسی لئے ووٹ مسترد ہوئے ہیں اور اسی لئے ووٹ یوسف رضا گیلانی کو پڑے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں