وہی ہوا جس کا ڈر تھا، یوسف رضا گیلانی کو فتح ملتے ہی وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا، بصورت دیگر تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے، ا نہوں نے کہا کہ عمران خان اسپورٹس مین ہیں، شکست تسلیم کریں، عدم اعتماد اور لانگ مارچ کا آپشن موجود ہے، ، جعلی حکومت کر جلد گھر بھیجیں گے۔انہوں نے سینیٹ الیکشن میں جیت کے بعد

یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی جمہوری جدوجہد اگلے مرحلے میں لے کر جائے گا، کٹھ پتلی حکومت کے خلاف ہر طرف سے حملے کریں گے، جعلی حکومت کر جلد گھر بھیجیں گے، عمران خان کو اب استعفا دے دینا چاہیے کیونکہ یہ اپوزیشن کا ہی نہیں حکومتی ارکان کا بھی مطالبہ ہے۔میں شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے پاس بھی جاؤں گا، یہ جمہوریت کی جیت ہے۔یوسف رضا گیلانی ہمارا جیتا ہوا امیدوار ہے، یہ ایک سیٹ کا الیکشن نہیں تھا ، پورا پاکستان ووٹ کررہا ہے، عمران خان ہار چکا ہے، اخلاقی طور پر عمران خان کو استعفیٰ دینا چاہیے، عمران خان کی ناکام معاشی پالیسی، پی ٹی آئی ایم ایف کے پہلے بجٹ کو رد کیا گیا ہے، ہم لانگ مارچ اور عدم اعتماد بھی لائیں گے لیکن وقت کا انتخاب ہم خود کریں گے۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں الیکشن میں جیت پر پی ڈی ایم کی قیادت نوازشریف،مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، حمزہ شہباز، شہبازشریف، اخترمینگل، ساری قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اسلام آباد کی سیٹ سب سے اہم ہے، نوازشریف نے بھی فون کرکے مبارکباد پیش کی ہے۔ واضح رہے سینٹ الیکشن کی قومی اسمبلی کی جنرل نشست پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے5 ووٹوں سے حفیظ شیخ کو شکست دے دی ہے، یوسف رضا گیلانی کو 169 اور تحریک انصاف کے حفیظ شیخ کو164 ملے، الیکشن میں 7 ووٹ مسترد ہوگئے ہیں۔خواتین کی نشستوں پرتحریک انصاف کی فوزیہ ارشد نے 174ووٹ لے کرمدمقابل ن لیگ کی امیدوار فرزانہ کو شکست دے دی ہے، فرزانہ نے 161ووٹ لیے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اللّہ تعالیٰ کا شکر جس نے پی ڈی ایم کو فتح دی۔ جعلی

مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا۔ اپنے ہی لوگوں نے دباؤ کے باوجود آٹا چور، چینی چور، بجلی چور، ووٹ چور عوام کے مجرم عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔تمھارے پاس اب وزیر اعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ ووٹ چور کرسی چھوڑ۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی صاحب کو دلی مبارکباد۔ پی ڈی ایم کو بھی مبارکباد۔ مسلم لیگ ن کے ممبران قومی اسمبلی کو بھی مبارکباد اور شاباش۔نواز شریف کے فیصلے اور بیانیے کا مان رکھا اور جھکنے اور بکنے سے انکار کر دیا۔ شاباش مسلم لیگ ن ! مستقبل آپ کا ہے۔انشاءاللّہ۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کی ووٹ چوری کا بدلہ ڈسکہ کے عوام نے لے لیا اور چیرمین سینٹ کا الیکشن چھینے جانے کا بدلہ آج عوامی نمائندوں نے لے لیا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ عوام اور انکے نمائندوں نے ڈرنے سے انکار کر دیا۔ جعل سازی اب نہیں چل سکتی۔ اسی طرح چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں یوسف رضا گیلانی کی جیت پر جئے بھٹو کا نعرہ بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جئے بھٹو!جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close