وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے، پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان کی ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے ان کیخلاف الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ۔ خط پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کی جانب سے لکھے گئے خط میں اعتراض اٹھایا گیا کہ وزیراعظم کا عمل رشوت کے زمرے

میں آتا ہے۔ الیکشن کمیشن اپنے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ خط کے متن میں درج ہے کہ وزیراعظم نے ان ارکان سے ملاقاتیں کی جو الیکٹورل کالج کا حصہ ہیں۔ نیر بخاری نے لکھا کہ پی ٹی آئی کی خواتین اسمبلی میڈیا پر کہہ رہی ہیں کہ وزیراعظم نے 50 کروڑ فنڈ دیا ہے، الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف کارروائی کرے۔۔۔۔پی ٹی آئی نے ڈھائی برسوں میں ڈیلیور نہیں کیا، باغی رکن اسمبلی کا اعلانکراچی(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار شر کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ان کا ضمیر کہہ رہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا جائے۔ بدھ کو سینیٹ انتخابات کے لئے ووٹنگ کے دوران سندھ اسمبلی آمد کے موقع پر اسلم ابڑو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ڈھائی برسوں میں ڈیلیور نہیں کیا۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا ضمیر کیا کہتا ہے سینیٹ میں کس کو ووٹ دیں گے ؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دوں گا، میرا ضمیر کہہ رہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دوں۔ اسلم ابڑو کے ہمراہ دوسرے منحرف رکن شہریار شر کا کہنا تھا کہ وہ بھی اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے، دونوں ارکان نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اور رہیں گے تاہم ووٹ ضمیر کے مطابق دینگے۔واضح رہے کہ دونوں منحرف ارکان صوبائی وزیر سہیل انوار سیال کے ہمراہ گاڑی میں اسمبلی

پہنچے اور ووٹ کاسٹ کرنے بعد دونوں اراکین بلٹ پروف گاڑی میں روانہ ہوئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں