پی ڈی ایم تو کامیاب ہوچکی ، بلاول بھٹو نے قبل از وقت کامیابی کا دعویٰ کیوں کر دیا؟

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم تو کامیاب ہوچکی ہے ،ہم نے کٹھ پتلی حکومت کو پورے ملک میں بے نقاب کر دیا ہے، وہ حکومت جس کو آنکھ بند کرکے الیکشن جیتنا چاہیئے تھا آج پریشان ہے کہ وہ ہار رہے ہیں، ان کی حکومت جارہی ہے

۔بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر کسی الیکشن میں آپ کے مخالف ایک رات پہلے الیکشن میں تاخیر کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور آپ کے امیدوار کو نااہل کرنے کا کہتے ہیں تو اس سے پتہ لگتا ہے کہ وہ حکومت جس کو آنکھ بند کرکے الیکشن جیتنا چاہیئے تھا آج پریشان ہے کہ وہ ہار رہے ہیں، ان کی حکومت جارہی ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم تو کامیاب ہوچکی ہے ، ہم نے کٹھ پتلی حکومت کو پورے ملک میں بے نقاب کر دیا ہے ، قوم کو ضمنی انتخابات کے ذریعے دکھا دیا کہ پی ڈی ایم عوام کے ساتھ ہے اور عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں، ہم نے قوم کو دکھا دیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اپنے ارکان اسمبلی اپنی حکومت سے اتنے ہی خفا ہیں جتنا عام آدمی ہے،ہم مل کران کونکالیں گے ۔۔۔۔نہ میں نجومی ہوں, نہ میں ولی ہوں ،شہباز شریف سے کیا سوال کیا گیا تھا؟اسلام آ باد (آئی این پی ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نہ میں نجومی ہوں نہ میں ولی ہوں ،حکومت بدترین کاکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں میاں شہباز شریف نے کہا آج ہر ممبر نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالنا ہے،الیکشن کمیشن کو شفافیت کو یقینی بنائے،بیلٹ کے ذریعہ اراکین کو اپنے ضمیر کا اظہار کریں گے ۔کتنے پرامید ہے کہ کامیابی ہوگی؟ کے سوال پر انہوں نے کہا اللہ تعالی جانتاہے، میں کوئی نجومی تو نہیں، حکومت بدترین کاکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے۔ سینیٹ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار دیکھ رہے ہیں؟ کے سوال پر اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے خاموشی اختیار کرلی، جواب نہیں دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں