اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹ انتخابات کے لیے خریدو فروخت ہو رہی ہے اور پہلے سے زیادہ ہو رہی ہے اس میں ایک فیصد بھی ابہام نہیں ہے ، یہ انکشاف سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویڈیو کہاں سے آئی یہ تو رہنے دیں کیوں کہ ایسی
ویڈیوز چند خاص لوگ بناتے ہیں جب کہ سینیٹ الیکشن مین خریدوفروخت ہورہی ہے ، اس میں کوئی ابہام نہیں کہ پہلے سے بھی زیادہ خرید و فروخت کی جارہی ہے ، میری چند لوگوں سے بات ہوئی انہوں نے بتایا کہ انہوں نے فلاں 4 اراکین اتنے پیسوں میں بک کرلیے ہیں۔تجزیہ کار نے کہا کہ بظاہر ایسا لگ رہا ہے الیکشن کمیشن کرپشن کو یا پیسے سے ووٹوں کی خرید و فروخت کو برا نہیں سمجھتا۔یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ووٹ خریدنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مبینہ ویڈیو گزشتہ ہفتے کی ہے جس میں سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی اسلام آباد سے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار اپنے والد یوسف رضا گیلانی کے لیے ووٹ خریدنے کی بات کر رہے ہیں ، جس میں ایک رکن اسمبلی کی جانب سے انہیں یقین دہانی کرائی جارہی ہے کہ ہم 4 لوگ تو پکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ویڈیو مبینہ طور پرعلی حیدر گیلانی پی ٹی آئی ایم این اے کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار بتا رہے ہیں کہ کس طرح بیلٹ پیپر پر چیک یا کراس کا نشان لگاتے ہوئے ایک سے زائد نمبرز درج کرنے ہیں جس کی وجہ سے ان اراکین کا ووٹ ضائع تصور کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں