الیکشن کمیشن آف پاکستان نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پر ایکشن لے لیا

اسلام آباد(پی این آئی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی کی ووٹ ضائع کرنے کے طریقے بتانے والی ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی تحقیقات میرٹ پر ہونگی۔واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پاکستان

تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کے طریقے بتارہے تھے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد علی حیدر گیلانی نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ویڈیو ان کی ہے۔ ہم 4 لوگ تو پکے ہیں، یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں کی والد کیلئے ووٹ خریدنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، اپوزیشن کیلئے بڑا جھٹکا اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ووٹ خریدنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مبینہ ویڈیو گزشتہ ہفتے کی ہے جس میں سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی اسلام آباد سے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹکموومنٹ کے مشترکہ امیدوار اپنے والد یوسف رضا گیلانی کے لیے ووٹ خریدنے کی بات کر رہے ہیں ، جس میں ایک رکن اسمبلی کی جانب سے انہیں یقین دہانی کرائی جارہی ہے کہ ہم 4 لوگ تو پکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ویڈیو مبینہ طور پرعلی حیدر گیلانی پی ٹی آئی ایم این اے کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار بتا رہے ہیں کہ کس طرح بیلٹ پیپر پر چیک یا کراس کا نشان لگاتے ہوئے ایک سے زائد نمبرز درج کرنے ہیں جس کی وجہ سے ان اراکین کا ووٹ ضائع تصور کیا جائے گا۔یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ارکان اسمبلی کو خریدنے سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے تھے ، جن کے مطابق سال 2018ء کے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی ارکان کو بلا کر نوٹوں کے انبار لگا کر خریدا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے سینیٹ انتخابات 2021اوپن بیلٹ سے کرانے کی تجویز دی جس کی اپوزیشن نے مخالفت کی تاہم سینیٹ انتخابات میں منڈی کیسے لگتی ہے اس حوالے سے 2018 کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی۔ویڈیو میں اراکین اسمبلی کو نوٹ گنتے اور بیگ میں ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے یہ خرید و فروخت 20 فروری 2018ء سے دو مارچ کے دوران کی گئی تاہم بعد ازاں پی ٹی آئی نے تحقیقات کے بعد ووٹ بیچنے والے 20 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close