پشاور کی مثالی اور غیر سیاسی پولیس کا ن لیگ کے سینیٹ کے امیدوار کے گودام پر چھاپہ، کیا کچھ برآمد کر لیا؟

پشاور (پی این آئی) پشاور کی مثالی اور غیر سیاسی پولیس نے خیبر پختونخوا سےسینیٹ کے لیے ن لیگ کے امیدوار عباس آفریدی کے سیمنٹ کے گودام پر چھاپا مارا اور تلاشی لینے کے بعد اسے سیل کردیا تاہم گودام کو کچھ دیر بعد کھول دیا گیا۔ چھاپے کے دوران عباس آفریدی موقع پر موجود نہیں تھے،

پولیس کے اعلیٰ حکام کے مطابق گودام پر چھاپا غلط فہمی کی بنیاد پر مارا گیا۔کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے عباس آفریدی ن لیگ کی جنرل نشست پر امیدوار ہیں ۔عباس آفریدی کا کہنا ہے کہ مجھے ہراساں کرنے اور سینیٹ انتخابات سے دستبردار کرانے کے لیے کارروائی یہ قابل مذمت کارروائی کی گئی۔کیونکہ حکومت مجھے سینیٹ انتخابات سے دستبردار کرانا چاہتی ہے اور مجھے ہراساں کرنے کے لیے گودام پر چھاپا مارا گیا۔۔۔۔بھارتی مسافر طیارے کی کراچی ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، وجہ کیا بنی؟کراچی (پی این آئی) آج صبح 5 بجے بھارتی مسافر طیارے نے کراچی ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، طیاری جو شارجہ سے بھارتی شہر لکھنئو کے لیے پرواز کر رہا تھا، جب کراچی کے اوپر تھا تو ایک مسافر کی طبیعت شدید خراب ہو گئی جسے فوری طبی امداد کی ضرورت تھی۔ پاکستان کے شہری ہوابازی کے حکام نے انڈیگو ائیر لائن کی پرواز 6 ای 1412 کو کراچی لینڈنگ کے لیے پائلٹ کی درخواست قبول کر لی لیکن مسافر حبیب الرحمان سلمان جس کی طبیعت خراب تھی لینڈنگ سے قبل ہی انتقال کر چکا تھا۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق شارجہ سے بھارتی شہر لکھنؤ جانے والی انڈیگو ائیر لائن کی پرواز جونہی ایران کے راستے پاکستانی حدود میں داخل ہوئی تو جہاز میں سوار ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ کپتان کی جانب سے ائیر ٹریفک کنٹرول

سے رابطہ کیا گیا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جہاز کو کراچی ائیرپورٹ اتارنے کی اجازت مانگی گئی۔ شہری ہوابازی کے متعلقہ حکام کی اجازت ملنے پر طیارے نے صبح 5 بجے ہنگامی طور پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا لیکن ہنگامی طبی امداد دیے جانے تک 60 سالہ مسافر حبیب الرحمان سلمان جہاز میں ہی انتقال کر چکا تھا۔بعد ازاں ڈاکٹر کی جانب سے موت کی تصدیق اور دستاویزی کارروائی اور ضروری اقدامات کے بعد فلائٹ 6 ای 1412 صبح 8 بج کر 36 منٹ پر کراچی سے احمد آباد کے لیے روانہ ہوگئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں