سینیٹ الیکشن سے قبل جہانگیر ترین پر نوٹوں کے بیگ بھر بھر کو اراکین کو خریدنے کا الزام لگ گیا

کراچی(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر عاجز دھامراہ نےوفاق کی حکمران جماعت پر الزام عائدکرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی اے ٹی ایم مشین جہانگیر ترین نوٹوں کے بیگ بھر بھر کر لوگوں کو خریدنے کے لئے متحرک ہیں،سب کو چور چور کہہ کراور اپنی کریڈبلٹی کا دعویٰ

کر کے میدان میں نکلنے والی تحریک انصاف آج سب سےزیادہ پریشان ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عاجز دھامراہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے امیدوار عبد الحفیظ شیخ کے لئے ووٹ لینے کے اُن کی اے ٹی ایم مشین جہانگیر خان ترین بیگ بھر بھر کے اپنے ہی لوگوں کو خریدنے کے لئے متحرک ہیں،تحریک انصاف وہ سیاسی جماعت ہے جو سب کو چور چور کہہ کراور اپنی کریڈبلٹی کا دعویٰ کر کے میدان میں نکلی تھی ،آج پاکستان کے اندر سینیٹ الیکشن کے دوران وہ کون سی جماعت ہے جو سب سے زیادہ پریشان اور ادھر اُدھر چھپنے کی کوشش کر رہی ہے اور انہیں چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی؟ پورے ملک کی طرح سندھ کے اندر بھی تحریک انصاف کے پرانے لوگ الزام لگا رہے ہیں کہ کروڑوں روپے لے کر فلاں شخص کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا ،انہی کی پارٹی کے لوگ عمران خان کو خط لکھ کر مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ کے گورنر کو تبدیل کیا جائے کیونکہ گورنر اس سارے دھندے میں ملوث ہیں،سب کو پتہ ہے کہ سینیٹ کے موجودہ الیکشن میں کس پارٹی پر ٹکٹوں کی فروخت کے الزام لگے،حکمران جماعت کھل کر بتائے کہ اگر کسی شخص کو کرپشن کی بنیاد پر وزارت سے الگ کیا گیا ،اس کا ووٹ تحریک انصاف لے گی؟انہوں نےکہاکہ تحریک انصاف اس لئے الزام تراشی کر رہی ہے کہ انہیں پتہ ہے کہ رزلٹ کیا آنے ہیں ؟ہماری ان کی اتحادی پارٹیوں سے بھی بات چیت چل رہی ہے،ہماری پارٹی کےوہ لوگ جنہوں نےاپناووٹ بیچا یا تحریک عدم اعتماد میں پارٹی کو ووٹ نہیں دیا،اس کو آئندہ انتخابات میں ٹکٹیں دینے یا نہ دینے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی قیادت کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں