حلقہ چکسواری سے کونسلر محمد مسعود، نمبردار منیر رضوی سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

اسلام گڑھ،مڈ بینسی (پی این آئی) حلقہ چکسواری مڈبینسی سے کونسلر محمد مسعود اور نمبردار منیر رضوی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہو گئے۔ اس بات کا اعلان انھوں نے آج یہاں مڈبینسی میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں منعقدہ ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ حلقہ چکسواری کے تمام دیرینہ حل طلب مسائل کو حکومت میں آتے ہی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اسی طرح خالصہ سرکار میں کی گئی کرپشن کا احتساب ہوگا۔ہریام رٹھوعہ برج پر میں کوشش کر رہا ہوں کہ اس منصوبہ کو حکومت میں آنے سے قبل ہی حل کر لیں۔ہریام رٹھوعہ برج کی تکمیل میرا اولین ایجنڈہ ہوگا جس کو وفاق کی مدد سے جلد مکمل کرلیا جائے گاپی ٹی آئی اقتدار میں آکرموجودہ حکمرانوں کی آزاد کشمیر میں مالی بدعنوانی اور کرپشن پر پی ٹی آئی آزاد جموں کشمیر حکومت میں آکر احتساب کا عمل لائیگی اور کرپشن میں ملوث عناصر کا کڑا احتساب کرکے انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کامزید کہنا تھا کہ صحت کارڈ پروگرام کومیں نے پورے خطہ کشمیر تک پھیلانے کی سفارش وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے کی تھی جس پر انہوں نے منظوری کے احکامات صادر کر کے آزاد کشمیر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں مسئلہ کشمیرانشا ء اللہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں حل ہوگا میں ذاتی طور پر دنیا کے ہر فورم پر اس مسئلہ کو

اجاگر کروں گاعمران خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی مرضی اور رضامندی سے حل ہوگاکشمیری قوم کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہی حتمی حل سمجھا جائے گامیں کونسلر محمد مسعود اور نمبردار منیر رضوی اور ان کے رفقاء کی پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارک پیش کرتا ہوں اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل کا حل یقینی بنائیں گے اس موقع پرشمولیتی تقریب سے پی ٹی آئی کشمیر کے سنیئر نائب صدر ظفر انور چودھری نے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے قافلے میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور مبارک باد پیش کی, چوہدری ظفر انور نے شامل ہونے والوں کو اپنے بھرپور تعاون یقین دلایا انہوں نے پی ٹی آئی ورکرز کو میدان عمل میں اترنے کی اپیل کی اور انہیں الیکشن کمپین بھرپور انداز میں چلانے کی تلقین کی۔تقریب سے کونسلر محمد مسعود, منیر رضوی, راجہ امجد حمید,عبدالحمید کشمیری, راجہ ندیم اقبال, ندیم بوٹا, ٹھیکدار مشتاق اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور شامل ہونے والے خاندانوں مبارک باد پیش کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں