کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم آج پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے ، آئندہ کا پتہ نہیں۔اتوارکو میڈیا سے بات چیت میں کنورنویدجمیل نے کہا کہ ظہرانے میں شرکت تاخیر سے دعوت ملنے پر نہیں کی۔پاکستان تحریک انصاف کا پیغام بہتر طریقے سے نہیں پہنچ سکا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے ارکان اپنے حلقوں میں مصروف تھے۔انہوں نے کہاکہ پیسے پر ووٹ خریدنے والے آج بھی سرگرم ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازنے بند نہیں ہوتے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ حفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کہا کہ ایم کیو ایم کا ووٹ کوئی بھی نہیں خرید سکتا ہے۔۔۔۔ سکولوں میں بچوں کی سو فیصد حاضری ممکن نہیں، صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی اداروں میں پچاس فیصد حاضری کی پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نے 100 فیصد بچوں کو اسکول بلوانے کی مخالفت کردی ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا کہ کورونا کے خاتمے پر ہی اسکولوں میں 100 فیصد حاضری کی اجازت دیں گے ۔ فی الحال 100 فیصد بچوں کی اسکول حاضری کی اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ 100 فیصد بچوں کو اسکول بلائیں گے تو فاصلہ کیسے برقرار رہے گا ؟۔سعید غنی نے اعلان کیا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری ہی جاری رہے گی اور کورونا کے خاتمے پر ہی اسکولوں میں 100 فیصد حاضری کی اجازت دیں گے ۔ یاد رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ ملک
بھر میں تمام اسکول یکم مارچ سے 5 دن کلاسز کے معمول پر واپس چلے جائیں گے۔کلاسز کو گروپوں میں تقسیم کر کے پڑھانے کی پابندی کا اطلاق بھی 28 فروری سے ختم ہوجائے گا، حکومت کا یہ فیصلہ ہر سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے پر لاگو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی رحمت سے کورونا کیسز میں کمی کے باعث حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ اسی طرح پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے سکولوں کے سربراہان نے صوبائی محکمہ تعلیم کی روشنی میں سکولوں کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، اسی طرح ہر صوبے اور شہر میں کورونا کیسز کی صورتحال مختلف ہے جس کے باعث صوبائی حکومتیں کورونا حالات کو دیکھ کر تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے کریں گی۔ جیسا کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے آج اعلان کیا ہے کہ 31مارچ تک پرانی پالیسی برقرار رکھی جائے گی۔ پنجاب کے 7 شہروں میں 50 فیصد حاضری کا ہی اعلان کیا گیا تھا تاہم اب سندھ حکومت نے بھی 100 فیصد حاضری کی مخالفت کردی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں