اسلام آباد (این این آئی)کل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ،اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویڑن کو ارسال کر دی۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین 30روپے فی لیٹرلیوی کی بنیاد پرکیاگیا، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20روپے7پیسے اضافے اور ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں19روپے61 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق موجودہ پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پرپیٹرول ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹربڑھے گی،فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے ہے، فی لیٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18روپے 36 پیسے ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی، دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے اضافے کی خبروں کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کمی کردی جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، یکم مارچ سے پٹرول 20 روپے 7 پیسے اور ڈیزل 19 روپے 61 پیسےمہنگا کرنے کی خبروں نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا ہے، ابھی عوام گیس’ بجلی اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے صدمے سے باہر نہیں نکلے تھے کہ حکومت نے ایک اور پٹرول بم عوام پر گرانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں جس کی وجہ سے حکومت کا گراف ہر سطح پر نیچے گرنےلگا ہے اب تو خود پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے منہ چھپانے پر مجبور ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں