شادی شدہ خاتون کا زبردستی نکاح پر نکاح ،چچا نے بھتیجی کو 7لاکھ روپے میں فروخت کر دیا ، دلہن کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل تنگوانی میں مرضی کیخلاف نکاح کرانے پر دلہن نے خود پولیس اسٹیشن پہنچ کر ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق رخصتی کے بعد دلہے کے گھر جانے کے بجائے دلہن نے پولیس اسٹیشن کا رخ کیا۔ دلہن نے الزام عائد کیا

کہ اس کے چچا نے زبردستی نکاح کروایا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بارات واپس جا رہی تھی کہ دلہن ٹریکٹر ٹرالی سے اتر کر پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔دلہن کی رپورٹ پر پولیس نے بارات کو روکا۔ پولیس دیکھ کر تو دلہا موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان کیخلاف جلد کارروائی کی جائے گی۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق شادی شدہ خاتون کا زبردستی نکاح پر نکاح کروایا گیا ہے جس کے خلاف متاثرہ خاتون نے پولیس سے رجوع کیا۔خاتون نے بیان دیا کہ چچا نے7 لاکھ روپے میں مجھے فروخت کرکے شادی کروائی، میرا پہلا شوہر ملک سے باہر مزدوری کرنے گیا ہے۔باراتیوں نے تھانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دلہن واپس کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میرا ایک بچہ ہے، مجھے تحفظ دیا جائے۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ خاتون کو کل عدالت میں پیش کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں