ہو سکتا ہے کہ لانگ مارچ کی ضرورت ہی پیش نہ آئے، مریم نواز نے بہت بڑاد عویٰ کر دیا

لاہور (پی این آئی) ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں جو حالات پیدا ہو رہے ہیں ان کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہوسکتا ہے لانگ مارچ کی ضرورت پیش نہ آئے،لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے دوبارہ آنے کا کوئی چانس نہیں، عمران خان ایک بار

ساز باز کر کے اقتدار میں آگئے، دوسری بار ایسا نہیں ہوگا۔مریم نواز نے کہا کہ ایک حلقہ کھلنے پر ان کی حقیقت سامنے آگئی، اب یہ ری الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، ڈسکہ میں دھاندلی کر کے بھی یہ الیکشن ہار گئے، ہماری توجہ اب ڈسکہ ضمنی انتخاب پر ہوگی، ڈسکہ اور سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ کی تیاری ہے۔۔۔۔پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کے لیے پارٹی ٹکٹ کا مطالبہ کر دیا، بڑا دعویٰلاہور (پی این آئی) ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اگرکامیاب ہوجاتے ہیں توحکومت کا باقی رہنا مشکل ہوگا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سینیٹ الیکشن پرایڈجسٹمنٹ کسی مذاکرات یا سیٹلمنٹ کا نیتجہ نہیں، پنجاب میں کبھی منڈی اوربازارنہیں لگا، سب نے خاموشی سے کورنگ امیدواروں کے کاغذات واپس لیے، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں منڈی لگتی ہے، پنجاب میں کسی نے رسک لینا مناسب نہیں سمجھا ورنہ مقابلہ ہوتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے یوسف رضا گیلانی کوووٹ دینے پرہم سے ٹکٹ کا براہ راست مطالبہ کیا۔ پی ٹی آئی کے لوگوں نے یوسف رضا گیلانی کوبھی کہا اگرٹکٹ کی یقین دہانی کرائیں گے توبات کیلئے تیارہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ہماری ترجیح فریش اورمڈٹرم الیکشن ہو۔ شفاف الیکشن ہواورپھرسب

کومینڈیٹ تسلیم کرنا چاہیے، پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہم سے اوریوسف رضا گیلانی سے بھی ٹکٹ کا مطالبہ کیا، پچھلے سال بجٹ اجلاس میں ان کے 22 لوگ ووٹ دینے کوتیارنہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اگرکامیاب ہوجاتے ہیں توحکومت کا باقی رہنا مشکل ہوگا، ہارس ٹریڈنگ تب ہوگی اگرہم یوسف رضا گیلانی کے ووٹ خریدیں، ہوسکتا ہے حکومتی ممبران اپنا ووٹ کاسٹ نہ کریں یا ووٹ خراب کرینگے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں