پی آئی اے ناقابل یقین حد تک سستی،اندرون ملک خصوصی کرائے متعارف کرادیئے

راولپنڈی(این این آئی)موسم بہار کی آمد کیساتھ ہی پی آئی اے نے اندرون ملک خصوصی کرائے متعارف کروائے ۔ کراچی اور اسلام آباد اور کراچی اور لاہور کے مابین کرایوں پر خصوصی رعایت کااعلان کیا گیا ،20 کلو سامان لے جانے کی رعایت کے ساتھ یک طرفہ صرف کرایہ7ہزار 5سو روپے ہوگا ،40 کلو

سامان لے منتقلی رعایت کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 5 سو ہوگا ،نئے کرایوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق موسم بہار میں لوگ سفر کرنا اور سیاحت کرنا پسند کرتے ہیں ۔ ترجمان عبد اللہ خان نے کہاکہ اندرون ملک سیاحت اور جشن بہار کیلئے پی آئی اے نے خصوصی کرائے متاثر کروائے ہیں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close