ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر گزشتہ 2 روز سے چینی غائب ہوگئی، پھر بحران کا خدشہ

اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر گزشتہ 2 روز سے چینی غائب ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک سے پہلے ہی ملک میں چینی کی قلت شدید ہوگئی ہے، اور ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قلت کے باعث گزشتہ 2 روز سے چینی غائب ہے، اور شہری اوپن مارکیٹ

سے 30 سے 35 روپے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو مقرر کررکھی ہے۔ ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر گزشتہ 2 روز سے چینی کی قلت ہے، یوٹیلٹی اسٹورز حکام کو آئندہ 7 روز تک چینی نہ ہونے کا بتایا گیا ۔دوسری جانب ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز عمر لودھی کاکہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورزپر چینی رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوتی ہے اس لیے خریداروں کی زیادتی کے باعث چند اسٹورز پر کمی ہو جاتی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن عوام کو سہولت دینے کیلئے ہر ممکن کام کر رہی ہے، اور پیر کے روز تک چینی اسٹورز پر پہنچ جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close